پشاور میں میٹل آرٹ کے نمونے بنانے والا انوکھا آرٹسٹ

پشاور کا انوکھا آرٹسٹ جو میٹل آرٹ کے نمونے بناتا ہے

پشاور: پشاور میں ایک ایسا آرٹسٹ بھی موجود ہے جو گزشتہ چالیس سال سے میٹل آرٹ کے نمونے بنا رہا ہے۔

یوں تو کسی بھی ہنر کو سیکھنے کے لیے استاد اور اداروں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن پشاور میں ایک ایسے آرٹسٹ بھی موجود ہیں جن کا اچھوتا فن خدا داد صلاحیتوں کا مرہون منت ہے۔

نسیم یوسفزئی گذشتہ چالیس سال سے میٹل آرٹ کے نمونے بنانے والے واحد فنکار ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ انہیں آرٹ سے دلی لگاؤ ہے اور وہ مختلف اوقات میں مختلف چیزیں بناتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بہت کوشش کی کہ کسی ادارے سے سیکھوں لیکن میٹل آرٹ کا کوئی ادارہ ہی موجود نہیں ہے۔ اُن کا کوئی استاد نہیں نہ ہی انہوں نے کسی سے سیکھا تاہم انہوں نے ایسی ایسی چیزیں تخلیق کیں کہ سینئر آرٹسٹ حیران ہوتے ہیں یہ فن مجھے اللہ نے دیا ہے۔

نسیم یوسفزئی نے کہا کہ میں تمام چیزوں کو ناکارہ میٹریل سے بناتا ہوں جیسے گھر کے ٹوٹے چمچ، بالٹی کے ہینڈل اور اگر ذہن میں آئیڈیاز ہوں، ویلڈنگ آتی ہو تو یہ کام آسان ہو جاتا ہے۔ یہ چیزیں سستی اور بہت ملتی ہیں، سینکڑوں کے حساب سے بنائی ہیں تاہم کسی کو نہ دیتا ہوں نہ بیچتا ہوں۔ اس حوالے سے ایک اکیڈمی بنانے کی خواہش ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرائن میں ایک آن لائن مقابلہ ہوا جس میں مختلف ملکوں سے آرٹ کے نمونے شامل کیے گئے تھے ان مقابلوں میں  میں نے اول پوزیشن حاصل کی جسکی وجہ یہی تھی کہ یہ سب ویسٹ میٹریل سے بنی ہیں۔ مستقبل میں خیبر پختونخوا کے پارکس میں بڑے سکلپچر بنانے کی خواہش ہے۔


متعلقہ خبریں