ہیڈ تونسہ بیراج پر 70 سالہ بوہڑ کا درخت مسافروں کیلئے رحمت


کوٹ ادو: دریائے سندھ کے کنارے ہیڈ تونسہ بیراج کے مقام پر واقع بوہڑ کا درخت مسافروں کے لیے رحمت ہے۔

کوٹ ادو میں دریائے سندھ کے کنارے ہیڈ تونسہ بیراج کے مقام پر بوہڑ کا درخت دیکھنے والوں کو اپنی جانب ضرور بلاتا ہے۔ سیاح چند لمحے اس درخت کے نیچے گزار کر سکون محسوس کرتے ہیں۔ وہاں رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ مسافروں کے لیے یہ درخت سایہ فراہم کرتا ہے۔

ستر سال سے اپنے قدم مضبوطی سے جمائے بوہڑ کا یہ درخت دیکھنے والوں کی توجہ کھینچتا ہے۔ کوٹ ادو ہیڈ تونسہ بیراج کے مشرقی کنارے پر واقع اس درخت نے سب کے ساتھ دوستی نبھائی۔

دریائے سندھ کے کنارے موجود ایک سیاہ نے بتایا کہ ہم ہر ماہ یہاں آتے ییں اس درخت کی ٹھنڈی ہوا اور چھاؤں کی وجہ سے سکون ملتا ہے۔ یہاں دکانیں بھی موجود ہیں جہاں سے کھانے پینے کی چیزیں دستیاب ہیں۔

یہ درخت پرندوں کا ٹھکانہ ہے اور ان پرندو ں کے لیے غذا کی فراہمی کا ذریعہ بھی ہے۔ تونسہ بیراج کے اپ اسٹریم پر لگا یہ بوہڑ کا درخت 1958 کو جب بیراج کی تکمیل ہوئی تھی تب لگایا گیا تھا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق یہ قدیم درخت یہ بھی پیغام دیتا ہے کہ درختوں سے محبت کریں اور ان کا خاتمہ نہ کریں۔


متعلقہ خبریں