مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا


پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

اجمل وزیر کوعہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جبکہ محکمہ اطلاعات کی وزرات کامران بنگش کے حوالے کردی گئی۔ کامران بنگش کے پاس بلدیات کا قلمدان بھی ہے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق اجمل وزیر پر مختلف الزامات لگائے گئے ہیں جن کی وہ تردید کر چکے ہیں تاہم ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور تحریک انصاف کے رہنما ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔

اجمل وزیر مشیر برائے قبائلی اضلاع کی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے انہیں صرف مشیر اطلاعات کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 مارچ 2020 کو وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اجمل وزیر کو یہ قلمدان سونپا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں