اورنج لائن میٹرو ٹرین جلد چلائیں گے، عثمان بزدار


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سی پی پیک کا منصوبہ ہے، اسے جلد ازجلد چلانے کی کوشش کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ڈیرہ گجراں اورنج لائن میٹرو سٹیشن کے آغاز کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اورنج لائن اسٹیشن کے دورے کے موقع پر وزیراعلی پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین پر موجود جدید ترین سہولتوں اور آٹومیٹک آلات کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین سٹیشن کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کا تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے، اس کی افتتاح کے لیے سازگار حالات کا انتظار کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور اورنج لائن منصوبے کا سب سے بڑا سنگ میل عبور کرلیا گیا

عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹیں دور ہوتے ہی ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔ اورنج لائن ٹرین چلا کر سابقہ حکومتوں کے منصوبے بند کرنے کی روایت کا خاتمہ کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین مسافروں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز کے تحت چلانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ لاہور کے شہریوں کو سفر کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا اہتمام کررہے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی فلاح او رسہولت کے لیے میٹرو ٹرین چلارہے ہیں۔

اورنج لائن اسٹیشن کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو اورنج لائن میٹرو ٹرین کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے وزیراعلی کو اورنج لائن ٹرین کو فنکشنل کرنے کے لئے اقدامات پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی ایل ڈی اے، چیف انجینئر ایل ڈی اے،ڈپٹی کمشنر لاہور ڈویژن، جی ایم پی ایم اے، ایم ڈی نیسپاک اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس سے قبل محکمہ ٹرانسپورٹ  نے اورنج ٹرین کے کرایوں کا پلان تیار کرلیا اور کرایوں کے تعین کیلیے تجاویز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ارسال کردی تھی۔


متعلقہ خبریں