انجلینا جولی اور بریڈ پٹ ایک بار پھر قریب آنے لگے


 ہالی ووڈ کے معروف ستارے اور سابق جوڑے انجلینا جولی اور بریڈ پٹ ایک بار پھر قریب آنے لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بریڈ پٹ دو ہفتوں میں دوسری بارانجلینا جولی کے گھر نظر آئے، جس کے بعد مداح دونوں کو ایک بار پھر ایک ساتھ ہوتے دیکھنے کے لیے پر امید ہو گئے ہیں۔

سپر اسٹار جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ دونوں کو یہاں تک پہنچنے میں کئی تھرایپیز سے گزرنا پڑا ہے۔

خیال رہے کہ ہالی ووڈ کے معروف ستارے انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے شادی کے دو سال بعد دس سال پرانا تعلق ختم کر دیا تھا۔

انجلینا جولی نے مزاج مختلف ہونے کی بنیاد پر طلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے چھ بچوں کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ واضح رہے انجلینا اور بریڈ پٹ کے تین بچے لے پالک ہیں۔

مزید پڑھیں: انجلینا جولی اقوام متحدہ کی سیکریٹری جنرل بننے کے لیے پرامید

خیال رہے کہ 4 دسمبر 2018 میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ اور انجلینا جولی چھ بچوں کی حوالگی سے متعلق حتمی نتیجے پر پہنچ گئے تھے اور سابق جوڑے کے مابین بچوں کی تحویل سے متعلق ایک معاہدہ طے پا گیا تھا۔

انجلینا جولی کے وکیل بلے ڈیجین  نے کہا تھا کہ دو سال کے تلخ مذاکرات کے بعد دونوں اداکار حتمی نتیجے پر پہنچے۔ انجلینا جولی کے وکیل کا کہنا تھا کہ بچوں کی حوالگی کا معاہدہ ہفتوں پہلے طے ہوا تھا جس پر جج اور دونوں فریقین نے دستخط بھی کر دیے تھے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ معاہدے میں بچوں کی حوالگی کے سے تجاویز ہیں، جس کی تفصیلات بچوں کے مفاد کو محفوظ رکھنے کے لیے خفیہ رکھی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں