سندھ :کورونا سے مزید 34 افراد جاں بحق، 1452 متاثر

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 34 افراد جاں بحق جبکہ 1452 افراد عالمی وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار820 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 1747 تک پہنچ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 585 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 78 ہزار 224 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے دیہی علاقوں میں کورونا کیسز بڑھتے جا رہے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے2 لاکھ 46 ہزار 351 افراد متاثر

انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں 41 ہزار634 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں جبکہ کورونا کے 39 ہزار967 گھروں اور 402 آئسولیشن مراکز پر موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے 743 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 109 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، سندھ میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 60439 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں