اسلام آباد، راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز آندھی کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس سے جڑواں شہروں کا موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بارش کے باعث نالہ لئی میں  کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 7 فٹ جبکہ  گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 6 فٹ بلند ہو گئی ہے۔

دوسری جانب آئیسکو ریجن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ  اسلام آباد، راولپنڈی اٹک اور چکوال میں آندھی اور بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے 80 سے زائد فیلڈرذ پر فالٹ اور ٹرپنگ ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاف الرٹ ہے موسم بہتر ہوتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ صارفین بارش کے دوران خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، بجلی کی تاروں ،کھمبوں اور ٹرانسفارمر سے دور رہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسم کی خرابی کے باعث بجلی کے عارضی تعطل پر معذرت خوا ہ ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں