بھارت:سونے کے ماسک کے بعد ہیروں سے جڑے ماسک بھی تیار ہونے لگے


نئی دہلی: بھارت میں سونے کے ماسک کے بعد اب ہیروں سے جڑے ماسک بھی تیار ہو رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں فیس ماسک کو ہیروں کے موتی لگا کر نیا رنگ دے دیا ہے۔

خوبصورت ہیروں سے جڑے ایک ماسک کی قیمت 9 لاکھ کے قریب ہے جس کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس سے پہلے بھارتی شہری نے سونے کا ماسک تیار کروا کر شہرت حاصل کی تھی۔

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں ایک شخص نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تین لاکھ روپے مالیت کا سونے کا ماسک بنوایا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سونے کے ماسک میں سانس لینے میں دشواری نہ ہو اس کے لیے چھوٹے چھوٹے سوراخ رکھے گئے ہیں۔

شہری کا کہنا ہے کہ اسے بچپن سے ہی سونے کے زیورات پہننے کا شوق ہے لیکن وہ نہیں جانتا کہ یہ ماسک کورونا وائرس سے بچاو کے لئے کار آمد ہے یا نہیں۔

دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی

شنکر نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر سلور ماسک کی خبر پڑھ کر اسے سونے کے ماسک کی خواہش ہوئی جو مقامی سنیارے نے پوری کر دی۔

 


متعلقہ خبریں