نیب نے نور الحق قادری کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا

’ حاجیوں کو سبسڈی دینے کا جواز نہیں بنتا‘

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے حج کی اشتہاری مہم میں مبینہ بے ضابطگیوں میں مکمل چھان بین کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے گزشتہ دو سال کی اشتہاری مہم کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نور الحق قادری کے خلاف نیب راولپنڈی کی جانب سے اشتہاری ایجنسیوں اور پی آئی ڈی سے بھی ریکارڈ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نور الحق قادری کے خلاف سرکاری عمارت اپنے بزنس پارٹنر کو کرائے پر دینے سے متعلق ریکارڈ حاصل کیا جا چکا ہے۔

وزیر مذہبی امور کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کی شکایت پر چئیرمین نیب نے جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا۔

نیب کا شکایات سیل نور الحق قادری کے اثاثوں کی بھی مکمل معلومات حاصل کرے گا ۔ شکایات کی مکمل تصدیق کے بعد باقاعدہ انکوائری شروع کئے جانے کا امکان ہے ۔


متعلقہ خبریں