خیبر پختونخوا: کورونا سے 13 افراد جاں بحق، 303 متاثر

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 13 افراد جاں بحق جبکہ وبا سے مزید 303 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے پی کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 30 ہزار38 ہو گئی ہے جب کہ وبا سے اموات کی تعداد 1087 تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خیبر پختون خوا میں صحت یاب افراد کی تعداد 20762 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ  پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 5 ہزار 123 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 2 لاکھ 46 ہزار 351 افراد متاثر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 65 افراد کا انتقال ہوا۔

پاکستان میں ایک لاکھ 53 ہزار 134 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 23 ہزار 569 ٹیسٹ کیے گئے اور آج تک مجموعی طورپر15 لاکھ 14 ہزار 858 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے ایک ہزار 985 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 713، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 74، بلوچستان میں 126، اسلام  آباد میں 147، آزاد کشمیر میں 42 اور گلگت بلتستان میں 36 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 368 ہو گئی ہے جب ہ پنجاب میں 85 ہزار 991، خیبر پختونخوا میں 29 ہزار 775، بلوچستان میں 11 ہزار 128، اسلام آباد میں 13 ہزار 927، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 630 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 532 افراد متاثر ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 53 ہزار 134 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے۔

یہ بھی پڑھیں دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ ہو گئی

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر رہی۔


متعلقہ خبریں