دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک کروڑ 28 لاکھ سے زائد افراد متاثر

کوروناوائرس

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 5 لاکھ 68 ہزار 298 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک کروڑ 28 لاکھ 69 ہزارسے زائد متاثر ہیں جب کہ 75 لاکھ ایک ہزار 400 شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 33 لاکھ 55 ہزار 895 افراد متاثرہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 677 افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی تعداد ہلاکتیں ایک لاکھ37ہزار406 ہوگئی ہے۔

برازیل میں 18 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 71ہزارسےزائد اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس فضامیں موجود رہ سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 53 ہزارسے زائد ہے اور 22 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے 7 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد11 ہزار335 ہوگئی ہے۔

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار682 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ22 ہزار سے زائد ہے۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 12ہزار 29 افراد متاثر ہیں اور 6 ہزار 881 جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزارچار سوسے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 988 ہے۔

میکسیکو میں دو لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور34 ہزار730 افراد جان کی بازی ہار کے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 798 سو سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار971 ہوگئی ہے جبکہ دو لاکھ  64 ہزار184افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

ایران میں دو لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں اور12 ہزار635جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پاکستان کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں 12ویں نمبر پر ہے جہاں2 لاکھ46ہزار351 افراد متاثر اور5ہزار123 ہلاک ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں