ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: انگلینڈ کو170 رنز کی برتری

فائل فوٹو


لندن: ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 200 رنز کا ہدف بلیک ووڈ کی شاندار 95 رنز کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے تین جبکہ کپتان بین اسٹوکس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں میزبان ٹیم انگلینڈ 318 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ انگلینڈ کی جانب سے کراولی 76، اور سیبلی 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبریل نے پانچ، روسٹن چیز  اور الزاری جوزف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

انگلش ٹیم نے ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز 15 رنز بنا کسی نقصان سے آگے بڑھائی تو اوپنرز نے زبردست آغاز فراہم کرتے ہوئے 72 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

یہ بھی پڑھیں:ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز ویسٹ انڈین باؤلرز کے نام

میزبان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنالئے تھے تاہم اختتامی اوورز میں ویسٹ انڈین بولرز نے شاندار کم بیک کیا اور 279 رنز تک 8 بلے بازوں کو پویلین پہنچا دیا۔

انگلش ٹیم کی پہلی اننگز کے 204 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 318 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی اور اسے  114 رنز کی برتری حاصل تھی۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش ٹیم 204 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان اسٹوکس نے 43، بٹلر نے 35، بیس نے ناٹ آؤٹ 31 اور برنس نے 30 رنز بنائے تھے جبکہ ویسٹ انڈین کپتان ہولڈر نے 42 رنز کے عوض 6 اور گیبریئل نے 62 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 318 رنز بناکر 114 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے اوپنر بریتھویٹ نے 65، ڈوریچ نے 61 اور روسٹن چیز نے 47 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے کپتان اسٹوکس نے 4، اینڈرسن نے 3، بیس نے 2 اور ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی تھی جبکہ جوفرا آرچر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے تھے۔


متعلقہ خبریں