مہوش حیات کی بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کی اپیل

مہوش حیات کی بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کی اپیل

فائل فوٹو


ماڈل و معروف اداکارہ مہوش حیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں اور انہیں خوشحال مستقبل فراہم کریں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مہوش حیات نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں اور انہیں خوشگوار زندگی جینے کا موقع دیں۔

مہوش حیات نے کہا کہ کورونا کی کوئی ویکسین نہیں ہے، لیکن پولیو جیسی بیماریوں کی تو ہے۔

Sharing an interesting bit of information with you all that I just found out & appreciating the work being done by our polio workers.Let’s help them succeed in their mission of a healthy #Pakistan by immunising young children against polio & other diseases regularly! #EndPolio ?? pic.twitter.com/2G7tyzmTN6

— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) July 11, 2020

اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ  ہمارے پولیو ورکرز نے جو کام کیا ہے اس کی تعریف کرنی چاہیے۔ آئیے ان بچوں کو پولیو اور دیگر بیماریوں کے خلاف باقاعدہ حفاظتی ٹیکے لگوا کر صحت مند پاکستان کا مشن کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔


متعلقہ خبریں