امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر ماسک پہن لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید اور شدید دباؤ کے بعد پہلی بار ماسک پہن لیا ہے۔

واشنگٹن میں فوجی اسپتال کے دورے کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ سیاہ ماسک پہنے نظر آئے جب کہ ماضی میں وہ ماسک پہننے سے مسلسل انکار کرتے رہے ہیں۔

دنیا میں کرونا وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ کے صدر پر دباؤ تھا کہ وہ صحت عامہ کے لیے مثال قائم کرتے ہوئے عوامی سطح پر ماسک کا استعمال کریں۔

صدر ٹرمپ گزشتہ روز زخمی فوجیوں کی عیادت کیلئے والٹر ریڈ ملٹری اسپتال کا دورہ کیا۔ صدر ٹرمپ نے اس موقعے پر سیاہ رنگ کا ماسک پہن رکھا تھا جس پر امریکی صدارتی مہر کا لوگو تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ماسک پہننے سے انکار

ٹرمپ اس موقعے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا: ’میں کبھی بھی ماسک کے خلاف نہیں رہا لیکن مجھے یقین ہے کہ ان کو مخصوص وقت اور جگہوں پر ہی استعمال کیا جاتا ہے‘۔

ماضی میں صدر ٹرمپ سیاسی ریلیوں، میڈیا بریفنگز اور دیگر مقامات پر ہمیشہ ماسک پہننے سے گریز کرتے رہے ہیں یہاں تک کہ وائٹ ہاؤس کے عملے میں اس وائرس کی تصدیق کے بعد بھی وہ اپنی ضد پر قائم رہے۔

اپریل میں وائٹ ہاؤس میں کوروناٹاسک فورس کے متعلق دی جانے والی بریفنگ میں امریکی صدر کو مشورہ دیا گیا کہ بہت سارے وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں آپ ماسک استعمال کریں۔ جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں نہیں پہنوں گا، میں ٹھیک ہوں۔

ٹرمپ نے اپنے معاونین کو بتایا کہ وہ ماسک اس لیے نہیں پہنتے کیوں کہ ایسا کرنے سے وہ کمزور نظر آئیں گے۔صدر ڑمپ نے مئی میں ماسک پہننے پر اپنے سیاسی حریف جو بائیڈن کا مذاق بھی اڑایا تھا۔

گزشتہ روز اسپتال جانے سے قبل انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ میں صرف اس لیے ماسک پہنوں گا کیوں کہ فوجیوں کی عیادت کیلئے اسپتال جا رہا ہوں اور باقاعدگی سے ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں