پنجاب میں کورونا کے 565 نئے کیسز، مزید 21 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا

فائل فوٹو


پنجاب میں کورونا وائرس کے 565 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 21 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی مجوعی تعداد 86 ہزار 556 ہو گئی۔ لاہور میں 281، ننکانہ صاحب میں 5، قصور میں 5، شیخوپورہ میں 8 اور راولپنڈی میں 52 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

حافظ آباد میں 4، منڈی بہاؤ الدین میں 13، چکوال میں ایک، گوجرانوالہ میں 12، سیالکوٹ میں 9، نارووال میں 13، گجرات میں 34 اور ملتان میں 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب کے ضلع خانیوال میں 11، فیصل آباد میں 24، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 5 اور رحیم یار خان میں 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرگودھا میں 14، بہاولنگر میں 2، بہاولپور میں 12، ڈی جی خان میں 14، لودھراں میں 3، مظفر گڑھ میں 7، راجن پور میں ایک، اوکاڑہ میں 9، پاک پتن میں 15 اور ساہیوال میں 3 مزید کیسز سامنے آئے۔

پنجاب میں کورونا سے مزید 21 افراد کی موت کے بعد صوبے میں اموات کی کل تعداد ایک ہزار 2006 ہو گئی۔ صوبے میں 55 ہزار 175 افراد کورونا کو شکست دے کر صحتیاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 5 ہزار 197 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 2 لاکھ 48 ہزار 872 افراد متاثر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2521 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور74  افراد کا انتقال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں دنیا میں کورونا وائرس سے5لاکھ67ہزار649اموات

پنجاب میں کورونا کے 2 ہزار6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ ایک ہزار747، خیبر پختونخوا ایک ہزار 87، بلوچستان 126، اسلام آباد 152، آزاد کشمیر 43 اور گلگت بلتستان میں 36 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 836 ہو گئی ہے جب کہ پنجاب میں 86 ہزار 556، خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 78، بلوچستان میں 11 ہزار 157، اسلام آباد میں 14 ہزار23، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 658 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 564 افراد متاثر ہیں۔


متعلقہ خبریں