عارف علوی، عمران اسماعیل اور علی زیدی پر امن کمیٹی سے ملاقاتوں کا الزام

فوٹو: فائل


کراچی: صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے دھرنوں میں امن کمیٹی کے لوگ شریک ہوتے رہے ہیں، حبیب جان نے تمام باتوں کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی،عمران اسماعیل اور علی زیدی نے 3 رکنی کمیٹی بنائی جنہیں امن کمیٹی کو پی ٹی آئی میں شامل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حبیب جان نے بتایا ہے کہ  پی ٹی آئی کے دھرنے امن کمیٹی کی وجہ سے کامیاب ہوئے جبکہ علی زیدی نے2014 میں تصدیق کی تھی کہ امن کمیٹی کےخلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن کمیٹی سے ملاقاتوں میں عارف علوی،عمران اسماعیل اورعلی زیدی شامل رہے، ثابت ہوا جو میں کہہ رہا ہوں وہ درست ہے جبکہ علی زیدی جھوٹ بول رہے ہیں۔

علی زیدی نے عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کر دی

سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان سانحہ بلدیہ ٹاوَن فیکٹری جے آئی ٹی پر بات کیوں نہیں کرتے؟ یہ لوگ ڈھٹائی کی انتہا پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے غیرسنجیدہ مسائل اٹھائے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاید نیب حلیم عادل شیخ کو کلین چٹ دینا چاہتی ہے، مجھے نہیں لگتا نیب پی ٹی آئی کے کسی رکن کےخلاف کارروائی کرے۔

سعید غنی نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مافیا کو نوازا ہے، افغان کرنسی پاکستان کے مقابلے مہنگی ہوچکی ہے، پی ٹی آئی نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔


متعلقہ خبریں