اس عید پر کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی طبیعت بہتر ہے، ترجمان

فائل فوٹو


کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ اس عید پر صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے۔

صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کی وجہ سے ملک میں ایک لاکھ کیسز میں اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایس او پیز کا خیال نہ رکھا گیا تو 31جولائی تک پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ تک ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 24 مئی سے 24جون تک پاکستان میں ایک لاکھ 88 ہزار سے زائد کیسز تھے جب کہ مئی کے مہینے میں 41 ہزار900 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ  پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 5 ہزار 197 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 2 لاکھ 48 ہزار 872 افراد متاثر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2521 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور74  افراد کا انتقال ہوا۔

پنجاب میں کورونا کے 2 ہزار6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ ایک ہزار747، خیبرپختونخوا ایک ہزار87، بلوچستان126، اسلام آباد152، آزادکشمیر43 اور گلگت بلتستان میں 36 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ملک کے 733اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئےسہولیات میسر ہیں اور393 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے1820 وینٹی لیٹرز دستیاب۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 23 ہزار 569 ٹیسٹ کیے گئے اور آج تک مجموعی طورپر15 لاکھ 14 ہزار 858 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا میں کورونا وائرس سے5لاکھ67ہزار649اموات

سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 836 ہو گئی ہے جب کہ پنجاب میں 86 ہزار 556، خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 78، بلوچستان میں 11 ہزار 157، اسلام آباد میں 14 ہزار23، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 658 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 564 افراد متاثر ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 53 ہزار 134 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر رہی۔


متعلقہ خبریں