واٹس ایپ کی بزنس ایپ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا


نیویارک: عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران واٹس ایپ کی بزنس ایپ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد نے کورونا لاک ڈاؤن میں کاروبار جاری رکھنے کے لیے واٹس ایپ بزنس ورژن کا سہارا لیا جس کا انہیں فائدہ بھی ہوا۔

واٹس ایپ بزنس پر ہر ماہ پچاس لاکھ سے زائد صارفین نے اکاؤنٹ بنایا جن میں سے ڈیڑھ کروڑ افراد کا تعلق بھارت سے ہے۔

واٹس ایپ بزنس ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے انتظامیہ نے دو نئے فیچرز متعارف کروائے تھے جن میں کیو آر کوڈز اور کیٹ لاگ شیئرنگ ہیں۔ یہ دونوں فیچرز چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے افراد کے لیے مفید ثابت ہوئے ۔

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق دونوں فیچرز کمپنی کے لیے انقلابی ثابت ہوئے کیونکہ اس کے بعد صورت حال تیزی سے بدلی اور ایپلیکیشن کے استعمال میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔


متعلقہ خبریں