وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ دنیا بھر میں اٹھانے کی قائدانہ صلاحیتوں کا بین لاقوامی سطح پر بھی اعتراف کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں وزیراعظم آفس نے خصوصی ڈاکومنٹری جاری کر دی ہے جو کشمیر کے حوالے سے عالمی میڈیا میں شائع شہ سرخیوں پر مشتمل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ دنیا بھر میں مثالی انداز میں اجاگر کیا ۔ آج مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مودی سرکار کے لیے شرمندگی کا باعث بن چکا ہے ۔

وزیراعظم کی ہی کوششوں سے پہلی بار کشمیریوں پر بھارتی مظالم بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیاں بن چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں