کورونا وائرس: دنیا میں ایک کروڑ30لاکھ 61 ہزار سے زائدافراد متاثر


عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 5 لاکھ 72 ہزار 207 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک کروڑ 30 لاکھ 61 ہزار 725 متاثر ہیں جب کہ 76 لاکھ 8 ہزار شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 34 لاکھ 14 ہزار 42 افراد متاثرہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 371 افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی ہلاکتیں ایک لاکھ 37 ہزار 784 ہوگئی ہے۔

برازیل میں 18 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 72ہزار151اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس فضامیں موجود رہ سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 79 ہزارسے زائد ہے اور 23 ہزار187 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے 7 لاکھ 27 ہزار162  افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد11 ہزار335 ہوگئی ہے۔

پیرومیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار870 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ26 ہزار سے زائد ہے۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 15ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 6 ہزار 979 جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزارچار سوسے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 988 ہے۔

میکسیکو میں دو لاکھ 99 ہزار750 زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور35 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 819 سو سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار79 ہوگئی ہے جبکہ دو لاکھ 76 ہزار242افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

ایران میں دو لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں اور12 ہزار829جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پاکستان کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں 12ویں نمبر پر ہے جہاں2 لاکھ48ہزار872 افراد متاثر اور5ہزار197 ہلاک ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں