پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد ڈھائی لاکھ ہوگئی



اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے5ہزار 266 جان کی بازی ہار گئے ہیں اور 2لاکھ 51 ہزار 625 متاثر ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں 2 ہزار769 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور69 اموات ہوئی ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار533 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 87ہزار43، خیبرپختونخوا30ہزار 486، بلوچستان11ہزار185، اسلام آباد14ہزار108، آزاد جموں و کشمیرایک ہزار599 اور گلگت میں ایک ہزار 671 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 22 ہزار532 ٹیسٹ کیے گئے اور ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 85 ہزار 170 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں3 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ صورتحال میں کورونا وائرس کا خاتمہ ممکن نہیں، عالمی ادارہ صحت

پنجاب میں 2 ہزار13 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ ایک ہزار795، خیبرپختونخوا ایک ہزار99، بلوچستان126، اسلام آباد153، آزادکشمیر44 اور گلگت بلتستان میں 36 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 56 ہزار 700 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 975 ہے۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ متوقع ہے۔ معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔


متعلقہ خبریں