پنجاب میں کورونا کے 487 نئے کیسز رپورٹ، مزید 7 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے 487 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی مجوعی تعداد 87 ہزار 43 ہو گئی۔ لاہور میں 208، ننکانہ صاحب میں 6، قصور میں 16، شیخوپورہ میں 4 اور راولپنڈی میں 27 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اٹک میں 5، جہلم میں 6، گوجرانوالہ میں 14، سیالکوٹ میں 23، نارووال میں 7، گجرات میں 40 اور ملتان میں 14 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب کے ضلع خانیوال میں 10، فیصل آباد میں 30، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 5 اور رحیم یار خان میں 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرگودھا میں 5، بھکر 10، بہاولنگر میں 5، بہاولپور میں 18، ڈی جی خان میں 3، مظفر گڑھ میں 3، راجن پور میں ایک، اوکاڑہ میں ایک، پاک پتن میں 9 اور ساہیوال میں 3 مزید کیسز سامنے آئے۔

پنجاب میں کورونا سے مزید 7 افراد کی موت کے بعد صوبے میں اموات کی کل تعداد ایک ہزار 2013 ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے 5 ہزار 266 جان کی بازی ہار گئے ہیں اور 2 لاکھ 51 ہزار 625 متاثر ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 769 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 69 اموات ہوئی ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 533 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں 87 ہزار 43، خیبر پختونخوا 30 ہزار 486، بلوچستان 11 ہزار 185، اسلام آباد 14 ہزار 108، آزاد جموں و کشمیر ایک ہزار 599 اور گلگت میں ایک ہزار 671 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 22 ہزار532 ٹیسٹ کیے گئے اور ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 85 ہزار 170 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں3 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ صورتحال میں کورونا وائرس کا خاتمہ ممکن نہیں، عالمی ادارہ صحت

پنجاب میں 2 ہزار13 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ ایک ہزار 795، خیبر پختونخوا ایک ہزار 99، بلوچستان 126، اسلام آباد 153، آزاد کشمیر44 اور گلگت بلتستان میں 36 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 56 ہزار 700 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 975 ہے۔


متعلقہ خبریں