پشاور شہر میں مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد

کوئٹہ کی مویشی منڈی میں ریٹ آسمانوں پر | urduhumnews.wpengine.com

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے شہری علاقوں میں مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہر کی میونسپل حدود میں مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق رنگ روڈ کے اندر جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ مویشی منڈی کا کنٹریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ کے پلان کے مطابق منڈی لگائے گا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مویشی منڈیوں میں حکومتی ضابطہ کار پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔مویشی منڈی میں سیفٹی ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی ہوگی۔

ڈی سی پشاور کے مطابق 10 سال سے کم عمر کے بچوں اور 50 سال سے زائد عمر کے افراد کے منڈیوں میں داخلے پر پابندی ہوگی۔خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی

اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں مویشی منڈیوں کے اوقات کار صبح 6 سے شام 7 بجے تک طے کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اسد عمر نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ مویشی منڈیوں کے داخلی راستوں پر ا سکرینگ کی جائے گی۔ ملک بھر میں 700 مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں اور ان میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ دیہاتوں اور شہروں کے درمیان مویشیوں اور افراد کی نقل و حرکت سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مویشی منڈیوں کا بہتر نظم و نسق ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر نے ہدایت کی ہے کہ شہر کے اندر کسی کو مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں