جون میں ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ


کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ رواں سال جون میں ریکارڈ سطح کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جون کے دوران ترسیلات زر میں50.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق جون 2019 میں 1،636.4 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔ رواں سال ترسیلات زر 23،120.7 ملین ڈالر کی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئیں۔

مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ترسیلات زر میں6.4فیصد اضافہ ہوا۔ مارچ تا جون 2020 میں ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے نسبت 7.8فیصد اضافہ ہوا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے برآمدکنندگان اور صنعتوں کے لیے شرح سود میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

مرکزی بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ صنعتوں کے پھیلاوَاور نئی سرمایہ کاری کے لیے قرض 5 فیصد پر ملے گا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ بنیادی شرح سود میں کمی کے بعد ری فناس ریٹ کم کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق نان ٹیکسٹائل سیکٹر کےلیے مارک اپ 6 سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق سرمایہ کاری پر ٹی ای آر ایف کے تحت مارک اپ 7 سے کم کر کے 5 فیصد کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 100بیسز پوائنٹس یعنی ایک فیصد کمی کر کے 7 فیصد کردی تھی۔

اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 100بیسز پوائنٹس یعنی ایک فیصد کمی کر کے 8فیصد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شرح سود میں مزید ڈیڑھ فیصد کمی کردی گئی

گزشتہ تیں ماہ کے دوران شرح سود سوا 5 فیصد کم ہو کر7 فیصد پر آگئی تھی۔ جنوری 2020 میں شرح سود13.2فیصد تھی۔ 17مارچ 2020میں شرح سود 12.5 فیصد ہوگئی۔

بینک کے مطابق 24 مارچ 2020 کو شرح سود کمی کے بعد 11 فیصد ہوگئی اور 10 اپریل 2020 کو شرح سود میں مزید کمی کرتے ہوئے شرح سود 9فیصد دی گئی تھی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود کم ہونے سے نئی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی صنعتکار پریشان ہیں۔

اس سے قبل کوورونا وائرس کے پیش نظر ضروری مشینری اور دیگر چیزوں کی درآمد میں آسانی پیدا کرنے کے لیےاسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید 2 فیصد کمی کردی تھی۔


متعلقہ خبریں