مایوسی کا شکار بلاول نے اپنا مذاق بنا لیا ہے، وفاقی وزیر شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے خاصی گری ہوئی زبان استعمال کی ہے۔

عمران خان کا وزیراعظم رہنا ہر پاکستانی کی زندگی کیلئے خطرہ ہے، بلاول

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی بہن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اوران کی ہمشیرہ کے بارے میں باتیں انہیں زیب نہیں دیتی ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم بلاول بھٹو کے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ خاتون کے متعلق جو باتیں کی گئی ہیں وہ بہت نیچ حرکت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ بلاول نے ایسی باتیں کرکے اپنا مذاق بنا لیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ بلاول بھٹو کے معاونین نے بھی انہیں نہیں سمجھایا؟

حکومت پانچ  نہیں دس سال کی پلاننگ کررہی ہے، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو مایوسی کا شکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس سیاسی طورپرکوئی ایجنڈا نہیں ہے اس لیےوہ ایسی باتیں کررہے ہیں۔

سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ عمران خان پر کرپشن کا الزام عائد کرنے سے پہلے بلاول کو دس مرتبہ سوچنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آخری بندے ہیں جس نے عمران خان پر کرپشن کا الزام لگایا ہے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو کسی نے مسٹر10 پرسنٹ کہا اورنہ ہی بہن سے متعلق کبھی کسی نے بات کی۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بلاول اس قسم کی باتیں نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یا توسو کر اٹھے تھے اور یا پھر انہیں زمینی حقائق کا علم ہی نہیں ہے۔

کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، عوام عید الاضحیٰ گھر پر منائیں، شبلی فراز

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے متعلق سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ماضی کی ایک بڑی پارٹی کولاڑکانہ تک محدود کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں