چترال: وادی گولین گول میں سیلاب


پشاور: چترال کی وادی گولین گول میں سیلاب کے باعث ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر امدادی کارروائیوں کی ہدایت کردی گئی ہے۔

چترال: پہاڑی بلی کی مارخور شکار کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں۔

کے پی: سیکریٹریز اور کمشنرز کے تبادلے و تقرریاں

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سے یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ سیلاب کے مزید ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے متاثرہ علاقوں کو ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

برطانوی شاہی جوڑا چترال پہنچ گیا

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے ضلعی انتظامیہ سے کہا ہے کہ سیلاب کی صورت میں مقامی آبادی کو محفوظ بنانے کے لیےفوری طور پر تمام ضروری تیاریاں بھی مکمل کی جائیں۔


متعلقہ خبریں