کے الیکٹرک: رہائشی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا عندیہ دیدیا

وفاق کا کےالیکٹرک کو400میگا واٹ اضافی بجلی دینےکافیصلہ

کراچی: شہر قائد کے رہائشیوں کو بجلی فراہم کرنے والے بن قاسم پاورپلانٹ کے ایک یونٹ میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس نے کام کرنا بند کردیا ہے۔

کے الیکٹرک:پی ٹی آئی نے وزیراعظم سے وزیر بھیجنے کا مطالبہ کردیا

ہم نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایک یونٹ میں فنی خرابی کے باعث اسے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بن قاسم کے ایک یونٹ کے بند ہونے سے شہر میں 130 میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔

کے الیکٹرک،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ پورا نہیں کیا: گورنر

ہم نیوز کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے شہر کے کچھ رہائشی علاقوں میں محدود وقت کی لوڈ شیڈنگ کرنا پڑے گی۔

کراچی میں پہلے ہی شہری کئی کئی گھنٹوں کی طویل اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث انتہائی تکلیف میں مبتلا ہیں۔

کراچی میں آٹھ سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ دنوں اسی مسئلے پر کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر دھرنا بھی دیا گیا تھا جس میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بھی شرکت کرکے اظہار یکجہتی کیا گیا تھا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے گزشتہ دنوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ بھی سامنے آیا تھا جب کہ اس سے قبل گورنر سندھ نے شکوہ کیا تھا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے، وزیراعلی سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی کے الیکٹرک سمیت بجلی فراہم کرنے والے دیگر اداروں پر سخت برہمی کا اظہار کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں