کراچی: شادی ہال ایسوسی ایشن،دو اگست سے ہال کھولنے کا اعلان

کراچی: شادی ہال ایسوسی ایشن،دو اگست سے ہال کھولنے کا اعلان

فائل فوٹو


کراچی: شادی ہال ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ شہر قائد میں دو اگست 2020 سے شادی ہالوں کو کھول دیں گے۔

بلوچستان: میرج ہال ایسوسی ایشن کا شادی ہال کھولنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق یہ اعلان شادی ہال ایسوسی ایشن کے نمائندہ افراد نے کیا ہے۔

شادی ہال ایسوسی ایشن کے نمائندہ افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ گزشتہ ایک گھنٹے سے کمشنر کراچی کے دفتر میں بیٹھے ہیں لیکن کسی نے بھی ان سے ملاقات نہیں کی ہے۔

شادی ہال مالکان نے ایس او پی کے تحت ہال کھلوانے کا فارمولا پیش کر دیا

ہم نیوز کے مطابق شادی ہال ایسوسی ایشن کے نمائندہ افراد کا مؤقف ہے کہ وہ مزدوروں کو بھوکا مرنے نہیں دیں گے۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث جن کاروبار کو بند کیا گیا ہے ان میں شادی ہال بھی شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا: شادی ہالز کھولنے پر غور، ایس اوپیز کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

شادی ہال مالکان کی جانب سے تسلسل کے ساتھ یہ مؤقف اپنایا جاتا رہا ہے کہ وہ ایس او پیز کے ساتھ اپنا کاروبار کھولنا چاہتے ہیں جس کے لیے حکومت اورانتظامیہ ان سے بات چیت کرے تاہم اس ضمن میں تاحال کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔


متعلقہ خبریں