پاکستان کی حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت

ایل او سی کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے احتجاج

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان نے یمن کے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب پرحوثی ملیشیا کے میزائل حملوں کی مذمت کرتاہے۔ سعودی عرب پر میزائل حملوں کا مقصد شہریوں اور شہری املاک کونشانہ بنانا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی اور اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کے حملے کو ناکام بنایا۔ سعودی اوراتحادی افواج کی کامیاب حکمت عملی سےبےگناہ جانوں کےضیاع کو روکا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال حوثی ملیشیا کی سپریم کونسل کی سربراہ مہدی المشاہت نے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب پر تمام حملے ختم کر دیں گے اگر سعودی عرب کی حکومت اور اس کے اتحادی تیاربھی ایسا کریں۔

خبررساں ادارے کے مطابق مہدی المشاہت کا کہنا تھا کہ اگر کی گئی پیش کش پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا تو ہمارے پاس واپس جانے اور اس کا جواب دینے کا حق محفوظ ہے۔

اقوام متحدہ نے حوثی ملیشیا کی جانب سے امن منصوبے کے تحت سعودی عرب پر حملوں کے خاتمے کی تجویز کا خیر مقدم کیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق یمن کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی مارٹن گریفیتھس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ اس تجویز سے جنگ کے خاتمے کی خواہش کا مضبوط و طاقتور پیغام بھیجا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں