اسپیکر شپ کی پیشکش مسترد کی تھی،گیلانی گواہ ہیں:فہمیدہ مرزا


اسلام آباد: وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت سندھ کی جاری کردہ جے آئی ٹی رپورٹ میں کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقارمرزا عدالت میں اپنا مؤقف دینے کے لیے تیار ہیں۔

نظرانداز کرنے پر خواتین کھلاڑیوں کا فہمیدہ مرزا سے شدید احتجاج

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان اور سینئر صحافی عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں جی ڈی اے سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ذوالفقارمرزاجے آئی ٹی رپورٹ پبلک ہونے پرخوش ہیں تاکہ سب کچھ واضح ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خاونڈ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے۔

قومی اسمبلی کی سابق اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے دعویٰ کیا کہ جب اسپیکر شپ کی مجھے پیشکش ہوئی تھی تو میں نے مسترد کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے گواہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ہیں۔

سندھ کے ساتھ بلاول بھٹو کو بھی آزاد کرانے کی ضرورت ہے، فہمیدہ مرزا

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اس ضمن میں کہا کہ میں نے اس وقت آصف زرداری کو کہا تھا کہ ہمارے درمیان عدم اعتماد ہے۔

پروگرام بڑی بات میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو کہا تھا کہ میں مستعفی ہونا چاہتی ہوں تو انہوں نے مجھے روکا تھا۔

پی پی کی قیادت کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے نظریے کو ہی ختم کردیا ہے۔

عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

جی ڈی اے کی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ میں نے پی پی کو اس وقت چھوڑا تھا جب وہ سندھ میں حکمران تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں لوگ گندا پانی پینے کی وجہ سے ہیپا ٹائٹس کا شکار ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں