کرکٹ: بھارت کے ساتھ باہمی سیریز کا کوئی ارادہ نہیں، احسان مانی

Ahsan mani

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ باہمی سیریز کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

کورونا وبا: ایشیا کرکٹ کپ ملتوی کردیا گیا

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیریز کے لیے کوئی منصوبہ بندی بھی نہیں ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاک بھارت میچ دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی اور اے سی سی کے ایونٹس کے علاوہ میچزکا انعقاد نہیں ہوتا۔

پاکستان میں پی ایس ایل کے انعقاد سے معیشت کو بھی فائدہ ہو گا، احسان مانی

احسان مانی نے کہا کہ ایشیا کپ 2020 ملتوی ہونے سے پی سی بی کوکم مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ سری لنکا میں کروانے پرپاکستان کرکٹ بورڈ اورسری لنکن کرکٹ بورڈ میں اتفاق ہوگیا تھا۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال کے باعث ایشیا کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

دورہ انگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کا سلسلہ جاری

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے آئندہ کے حوالے سے کہا کہ پی ایس ایل فائیو کے ملتوی شدہ میچز رواں سال کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔

 


متعلقہ خبریں