عالمی ادارہ صحت کا انتباہ: متعدد ممالک کی سمت درست نہیں

کورونا: ویکسینیشن نہ کرانا اور کم ٹیسٹ، نئی اقسام کی پیدائش کا سبب ہیں، عالمی ادارہ صحت

فائل فوٹو


جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بعض ممالک کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتباہ جاری کیا ہے کہ کئی ممالک کی کوششیں غلط سمت میں ہیں۔

ڈیٹا جھوٹ نہیں بول رہا،زمینی حقائق نظرانداز نہ کریں:عالمی ادارہ صحت

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے آن لائن میڈیا بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم نے کہا ہے کہ جس حد تک مستقبل کے متعلق اندازہ لگا سکتے ہیں اس کے تحت حالات معمول پر جلد آنے کے امکانات نہیں ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کو ملنے والی رپورٹس اس بات کی غماز ہیں کہ صرف اتوار کے دن کورونا وائرس کے 30 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومتوں نے مناسب اقدامات نہ اٹھائے، لوگوں نے سماجی فاصلے کو مدنظر نہ رکھا، ماسک پہننے سمیت ہاتھوں کودھونے کی عادت نہ اپنائی تو مہلک وبا کے مزید برے اثرات مرتب ہوں گے۔

کورونا،ہر روز ایک لاکھ 60 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، عالمی ادارہ صحت

ہم نیوز کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈی جی ڈاکٹر ٹیڈروس نے واضح طور پر کہا کہ جن ممالک نے لاک ڈاؤن میں نرمی میں کی اوروہاں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد میں سستی ہوئی تو وہاں نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کورونا وائرس کو عوام کا اولین دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ متعدد ممالک کی حکومتوں کے اقدامات اور شہریوں کی سرگرمیاں وائرس کی سنگینی کا اظہار نہیں کررہی ہیں۔

کوروناوائرس فضامیں موجود رہ سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث دنیا میں پانچ لاکھ 72 ہزار 207 افراد اپنی جانوں کی بازیاں ہار چکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ 61 ہزار 725 ہو گئی ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت پوری دنیا میں اب تک 76 لاکھ آٹھ ہزارافراد اس مہلک وبا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔

کورونا کی دوسری لہر سے کروڑوں لوگوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت

اعداد و شمار کے تحت امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مممالک کی فہرست میں اول نمبر پہ ہے۔ امریکہ میں اب تک ایک لاکھ 37 ہزار 784 افراد صرف کورونا کی وجہ سے داعی اجل کو لبیک کہہ چکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد بھی 34 لاکھ 14 ہزار 42 ریکارڈ کی جا چکی ہے۔


متعلقہ خبریں