کورونا وائرس: دنیا میں 5 لاکھ 76 ہزار سے زائد اموات



عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 5 لاکھ 76 ہزار 249 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک کروڑ 32 لاکھ 65 ہزار 630 متاثر ہیں جب کہ 77 لاکھ 31 ہزار شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور وہاں ایک دن میں مزید 465 افراد ہلاک ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ38 ہزار247 تک پہنچ چکی ہے۔

برازیل میں 18 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 72ہزار921اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 7 ہزارسے زائد ہے اور 23 ہزار727 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے 7 لاکھ 33 ہزار699افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد11 ہزار439 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت کا انتباہ: متعدد ممالک کی سمت درست نہیں

پیرومیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار54 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ30 ہزار سے زائد ہے۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 17ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 7ہزار24 جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزارچار سوسے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ3 ہزار سے زائد ہے۔

میکسیکو میں تین لاکھ 4 ہزار435 زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور35 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 830 ہوگئی ہے جبکہ 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار172ہوگئی ہے جبکہ دو لاکھ 87 ہزار796افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

ایران میں دو لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں اور13 ہزار32جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پاکستان کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں 12ویں نمبر پر ہے جہاں2 لاکھ51ہزار652 افراد متاثر اور5ہزار266 ہلاک ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں