اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 126 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں تیسرے روز بھی مندی

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 36 ہزار 618 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 84 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 36 ہزار 534 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا تاہم یہ کمی عارضی ثابت ہوئی۔

جلد ہی کاروبار مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا اور کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے اختتام پر 167 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 36 ہزار 785 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

بعد ازان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 126 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور کاروبار کا اختتام 36,745.22 کی سطح پر ہوا۔

آج کاروبار کے دوران 323,235,102 حصص کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 14,646,016,685 بنتی ہے۔

دو روز قبل معاشی تھنک ٹینک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا نے پاکستان سمیت عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی وبا سے عوام کا تحفظ اور اقتصادی سرگرمیوں کے درمیان توازن ہے۔ معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقات کو امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے حکومت کا احساس پروگرام کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انتہائی مستحق افراد کی مدد کے لیے احساس پروگرام میں توسیع کی ضرورت ہے۔

انہوں کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے میں راعات کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ حکومت غریب عوام کو سستی رہائش فراہم کرنا چاہتے ہے۔

یہ بھی پڑھیں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیوں اور کن شرائط کے تحت کھولی جارہی ہے؟عائشہ پاشا

خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کورونا وبا کے سبب شدید متاثر ہونے والی پاکستان کی معیشت میں بہتری کی خوشخبری سنا دی تھی۔


متعلقہ خبریں