کامیاب نوجوان پروگرام: حکومت کادوسرامرحلہ شروع کرنےکافیصلہ

کامیاب جوان پروگرام، 95 ہزار سے زائد ہنرمند نوجوان تیار

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کامیاب نوجوان پروگرام کا دوسرامرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں 25 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتمام کمرشل بینکوں کومراسلہ جاری کر دیا ہے۔ حکومتی ہدایات کے مطابق قرض سود میں کمی کردی گئی ہے۔

دوسرےمرحلے کے لیے سود 6سےکم کرکے 3 فیصد کردیا گیا ہے اور قرض کی زیادہ سے زیادہ حد50 لاکھ سے بڑھا کرڈھائی کروڑ کردی گئی ہے۔ نوجوان اپنے کاروبارکے لیےایک لاکھ سےڈھائی کروڑتک کا قرض لےسکیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ حالیہ فیصلہ کورونا کے باعث معیشت کو درپیش چیلنجزکے پیش نظرکیا گیا۔ نوجوان صرف کاروبارکا منصوبہ بنائیں، حکومت بغیرگارنٹی کے قرض دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بنا گارنٹی قرض کی حدبھی 5 لاکھ سے بڑھاکر 10 لاکھ روپےکر دی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں ملک بھر کے تمام اسلامی بینکس بھی پروگرام میں شامل ہوں گے۔ خیال رہے کہ کامیاب نوجوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں 10 لاکھ نوجوانوں کی دراخواستیں وصول ہوئی تھیں۔

اس پروگرام کے تحت سب کو بغیر کسی ضمانت کے قرض دیا جائے گا، حکومت چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو 5 لاکھ روپے کا قرض دے گی۔

سود کے بغیر ایک لاکھ روپے تک قرضہ دیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت قرض حاصل کرنے کیلئے کامیاب نوجوان پروگرام کی ویب سائٹ سے آن لائن اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ اس پروگرام میں تعلیم کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔


متعلقہ خبریں