خواجہ سراؤں کی عید کیسی ہوگی

خواجہ سراؤں کی عید کیسی ہوگی

فوٹو: ہم نیوز


دوسروں کی تقریبات کو چار چاند لگانے والے خواجہ سرا بڑی عید سے پہلے اداسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔کورونا وائرس نے خواجہ سراؤں کو عید کی حقیقی خوشیوں سے محروم کر دیا۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کورونا کے باعث فنکشنز کی اجازت نہیں اور اس کے باعث معاشی حالات بھی بہت خراب ہیں۔ قربانی کرنا تو دور کی بات، اس بار نئے کپڑے خریدنے کی سکت بھی نہیں ہے۔

دلکش ملبوسات پہنے، بھرپور میک اپ کر کے ہر سال بڑی عید پر قربانی کرنے کے علاوہ ساتھیوں کے سنگ ہلہ گلہ کرنیوالے یہ خواجہ سرا شادی بیاہ کی تقریبات نہ ہونے پر شدید معاشی پریشانی کا شکار ہیں۔

زینی چوہدری نے ہم نیوز کے توسط سے اپیل کی کہ حکومت کو چاہیے کہ ہمارے لئے سوچیں اور ہمارے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرے۔

خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ موذی وائرس تمام خوشیاں نگل گیا ہے اور عید کی تیاری بھی نہ ہونے کے برابر ہے

سونیا ناز نامی خواجہ سرا کا کہنا تھا کہ ہم تو بہت بہت شان سے عید منانے والے لوگ ہیں اور پر سال اچھے اچھے کپڑے پہنتے تھے۔

تقاریب کی بندش کے باعث پانچ مہینے سے خواجہ سرا کمیونٹی بھوک اور افلاس اس کا سامنا کر رہی ہے۔ ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے خواجہ سراؤں نے بتایا کہ شادیوں کی تقریب میں رقص کرکے یا محلے میں کسی کے گھربچے کی پیدائش پر  پر منائی جانے والی خوشیوں میں شریک ہوکر کر گانے سنا کر اور رقص کرکے کے پیسے وصول ہوتے تھے لیکن کورونا کے باعث یہ سب نہیں کر سکتے۔

خواجہ سراوں کے مطابق پانچ ماہ سے بیروز گار ہیں، حکومت کی جانب سے کسی قسم کی امداد نہیں ملی۔ تقریبات کی بندش پر غربت و افلاس سے لڑتےخواجہ سرا خوشی کے اس موقع پر بھی کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔


متعلقہ خبریں