‘انگلینڈ کے پاس بہترین باوَلرز ہیں، حکمت عملی کے ساتھ بیٹنگ کرنا ہوگی’

راولپنڈی کے شائقین کو دیکھ کر خوشی ہوئی، شان مسعود

فوٹو: فائل


ووسٹر: قومی کرکٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے پاس بہترین باوَلر ز ہیں، ارچر ورلڈکلاس باولر ہے، مثبت حکمت عملی کے ساتھ بیٹنگ کرنا ہوگی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ اگر بری گیند پر ا سکور نہیں ہوگا تو باوَلر حاوی ہوجاتا ہے۔ نئی گیند کو سی آف کرنا ضروری ہے۔ پلیئرز جیسے غلطیاں کرتے ہیں اس طرح امپائر بھی کرسکتے ہیں۔

قومی کرکٹر کا کہنا ہے کہ ایک ریویو سے ٹیموں کو فائدہ ہوگا۔ انگلینڈ کی خامیوں پرنظررکھے ہوئے ہیں۔ انگلینڈ کی ایک ہار سے انہیں کمزور نہیں سمجھنا چاہیے۔ جنوبی افریقہ میں انگلینڈ کا یہی سکواڈ سیریز جیت کرآیا ہے۔

شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس بہتر سپنرز موجود ہیں۔ یاسر شاہ اور شاداب خان اچھے سپنر ہیں۔ انٹرسکواڈ میچز سے فائدہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: کرکٹ: بھارت کے ساتھ باہمی سیریز کا کوئی ارادہ نہیں، احسان مانی

خیال رہے کہ انگلینڈ پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ووسٹر میں بائیو سیکور ماحول میں رہائش پذیر ہے۔  اس دوران قومی اسکواڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بھرپور تیاریاں جاری رکھی ہو ئی ہیں۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی، نائب کپتان بابراعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فوادعالم، افتخاراحمد،عماد وسیم ، امام الحق، سرفرازاحمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود،  یاسر شاہ ، خوشدل شاہ،محمد عباس،موسیٰ خان، نسیم شاہ اور روحیل نذیر شامل ہیں۔

اس سے قبل دورہ انگلینڈ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا تھا کہ انگلینڈ کا دورہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، وہاں کا موسم بدلتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کنڈیشن کے حساب سے اپنا گیم پلان تیار کریں گے ،کرکٹ کے بغیر بہت مشکل وقت گزارا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ محمد رضوان مکمل صحت یاب ہوکر ٹیم کو جوائن کریں گے، مشکل وقت کے اندر ہم پاکستانیوں کو خوشی دینے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بند دروازوں میں کرکٹ کھیلنا چیلنج ہو گا، دس سال دبئی میں بغیر تماشائیوں کے میچز کھیلیں ہیں۔


متعلقہ خبریں