سندھ میں کورونا سے مزید 37 اموات

پاکستان میں کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق

کراچی: سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 37 اموات ہوئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 1863 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1151 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک صوبے میں ایک لاکھ 7ہزار 773 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے کے مختلف اسپتالوں میں داخل 843 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 121 مریض اس وقت وینٹی لیٹرزپرہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کراچی میں آج 455 نئے کیسز سامنے آئے۔ کراچی میں کوروناکیسزکی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرگئی۔کراچی میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 80 ہزار 215 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث5ہزار 320 افراد ہلاک اور 2لاکھ 53ہزار 604 متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 70 ہزار 656 افراد اس بیماری کو شکست دی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے50افراد کی موت واقع ہوئی اور ایک ہزار979نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ روز21 ہزار20ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 16لاکھ 6 ہزار 190 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 6ہزار سے زائد ہوگئی

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 6ہزار622 ہوگئی ہے۔  پنجاب 87ہزار492، خیبرپختونخوا30ہزار747، بلوچستان11ہزار192، اسلام آباد14ہزار202، آزادکشمیرایک ہزار655، گلگت بلتستان ایک ہزار694 کورونا ہے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2ہزار26اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ ایک ہزار826، خیبرپختونخوا ایک ہزار106، اسلام آباد 155، بلوچستان126، گلگت بلتستان36 اورآزادکشمیرمیں 45مریض جاں بحق ہوئے۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 8ہزار929 کوروناٹیسٹ کیےگئے ہیں۔ پنجاب میں7ہزار375، خیبرپختونخوا2ہزار98، اسلام آباد2ہزار15، بلوچستان 204، گلگت بلتستان62 اورآزادکشمیر میں337 ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک بھرمیں 733اسپتالوں میں کورونامریضوں کےلیےسہولیات ہیں اور اس وقت 4ہزارکورونا مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔ ملک بھرمیں کورونامریضوں کے لیےایک ہزار820وینٹی لیٹرزدستیاب ہیں اور اس وقت 362 کورونا مریض وینٹی لیٹرزپرہیں۔


متعلقہ خبریں