کابینہ اجلاس: شیخ رشید کا ہوٹلز اور شادی ہالز کھولنے کا مطالبہ


اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوٹلز اور شادی ہالز کھولنےکا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہوٹلوں کے بند ہونے سےغریب طبقہ بہت متاثر ہو رہا ہے، عیدالضحیٰ قریب ہے، ایس اوپیز کے تحت ہوٹلز کھولے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ہوٹلز کھولنے کا معاملہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کےسپرد کر دیا۔

کابینہ اجلاس: ایئرمارشل ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے سی ای او رہیں گے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کےالیکٹرک کا معاملہ انرجی کمیٹی کےسپرد کیا گیا۔ اسلام آباد میں 2 دن بعد وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہو گا جسمیں کےالیکٹرک کے معاملات پر وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا ۔

کابینہ اجلاس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کےمعاملے پر بھی بات ہوئی جبکہ وفاقی علی زیدی نےجےآئی ٹی رپورٹ پرکابینہ کو بریفنگ دی۔


متعلقہ خبریں