تمام اداروں میں اصلاحات جاری ہیں، شبلی فراز


اسلام آباد: وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ تمام اداروں میں غیرقانونی نظام دیکھنےمیں آیا ہے، جس کی اصلاحات جاری ہیں۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ماضی میں اداروں کی بہترکیلئے کوئی کام نہیں کیا گیا۔ریفارمزآسان کام نہیں،اس میں وقت لگتاہے۔ ماضی میں سرکاری اداروں کےسربراہان کی تعیناتی کے لیے کوئی کام نہیں کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا ایسا الیکشن کرانا چاہتے ہیں جس پرکوئی انگلی نہ اٹھاسکے۔ سینیٹ الیکشن میں 2 صوبوں میں زیادہ سوالات اٹھتےہیں۔ سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچےاورخریدے جاتے ہیں۔ انتخابی اصلاحات کےذریعےشفاف انتخابات کراناچاہتےہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی کل تعداد11ہزار376 ہے۔ وزیراعظم نےتمام ممالک جہاں قیدی ہےوہاں کے سفارتخانوں کوان کی واپسی کے لیےاقدامات کاکہاہے۔

مزید پڑھیں: کابینہ اجلاس: شیخ رشید کا ہوٹلز اور شادی ہالز کھولنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں اور کےالیکٹرک سے متعلق آئندہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ تمام صوبے فنانس کمیشن بنائیں۔ فنانس کمیشن سےجنوبی پنجاب سمیت ہرعلاقےکوفنڈزملیں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈاہے نہ کوئی متبادل پلان۔ اپوزیشن ملک کو بے یقینی کا شکار بنارہی ہے۔ اپوزیشن کواپنےگناہوں کاپتہ ہےچاہےپیپلزپارٹی سندھ ہویاپنجاب ہو۔


متعلقہ خبریں