کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات مثالی ہیں، گورنر پنجاب

پی ٹی آئی: جہانگیر ترین گروپ کو منانے کا ٹاسک گورنر پنجاب کے سپرد

لاہور: گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات مثالی ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے: دورہ کراچی، اسپتالوں کی صورتحال کا جائزہ لیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ بات چیت میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات و سہولتوں کی فراہمی پر بھی گفتگو ہوئی۔

گورنر پنجاب نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو کورونا ریلیف اقدامات کے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ ڈاکٹروں سمیت 13 لاکھ افراد میں میڈیکل کٹس، ماسک، پی پیز کٹس اور سینیٹائزر تقسیم کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق گورنر پنجاب نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو بتایا کہ جیلوں میں قیدیوں اوروہاں متعین عملے کو ماسک و سینیٹائزر سمیت دیگر تمام ضروری سامان دیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا انتباہ: متعدد ممالک کی سمت درست نہیں

گورنر پنجاب کا ہونے والی ملاقات میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے 13 لاکھ سے زائد غریب خاندانوں میں راشن فراہم کرچکی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے گورنر پنجاب سے ہونے والی بات چیت میں کہا کہ پاکستان میں کورونا سے متعلق صورتحال بہتری کی طرف جارہی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی شرح میں کمی آئی ہے اوروینٹی لیٹرزپرموجود افراد کی تعداد بھی کم ہوئی ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں 5 لاکھ 76 ہزار سے زائد اموات

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے ہونے والی ملاقات میں زوردیا کہ عید کےموقع پربھی کورونا سے بچاوؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کویقینی بنانا ہوگا۔


متعلقہ خبریں