پشاور کے مزید 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

فوٹو: فائل


پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مزید 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور کے مزید 3 علاقوں میں کل سہ پہر 4 بجےسےاسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کر دیا جائے گا۔

ڈی سی پشاور کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاوَن گل بہارنمبر 3، ریگی بادیزئی، باقرخیل حسن خیل میں کل سے لگایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن کےدوران ان علاقوں سے اِن آوٹ انٹری بند رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں کورونا کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا گیا ہے۔

‏اسلام آباد :اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں 90 فیصد کمی

ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ضروری اشیا خورونوش، میڈیسن، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ مساجد میں صرف 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنےکی اجازت ہو گی۔


متعلقہ خبریں