پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اگست میں ہاکی فائیو لیگ کرانے کا اعلان

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک میں اگلے ماہ اگست سے ہاکی فائیو لیگ کرانے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کے تحت لیگ کرائی جائے گی، قومی کھیل کی بحالی کیلئے ہاکی فائیو لیگ اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور کلبوں میں بھی ہاکی فائیو لیگ مستقبل ہو گی، ایف آئی ایچ نے 2023 میں ہاکی فائیو کا ورلڈکپ کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ یہ ورلڈکپ ایک سال آگے چلا جائے، پی ایچ ایف نے بھی اپنی تیاری شروع کر دی ہے۔

کورونا کےباعث جونیئر ہاکی ایشیا کپ2020ملتوی


متعلقہ خبریں