مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا ہے، اسد عمر

اراکین اسمبلی: وفاق اورصوبے کے مابین روابط کیلیے تجاویز پیش کردیں

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے واضح طور پر ہدایات دی ہیں کہ حفاظتی تدابیراورایس اوپیزپرسختی سےعمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

عالمی ادارہ صحت کا انتباہ: متعدد ممالک کی سمت درست نہیں

ہم نیوز کے مطابق این سی او سی کی جانب سے یہ ہدایات وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئیں۔

این سی او سی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔

امریکہ: کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ لاک ڈاؤن نہ کرنا ہے، ڈاکٹر فاؤسی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے صدارتی خطاب میں خبردار کیا کہ اگر حفاظتی تدابیر کو نظرانداز کیا گیا تو یہ عمل مستقبل میں کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمرنے اس موقع پر کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی حکومتیں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور مؤثر حکمت عملی واضح کریں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے5ہزار 320 اموات

ذرائع کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عیدالاضحیٰ اورمحرم الحرام کے لیے پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایس او پیز پرسختی سےعمل درآمد یقینی بنائیں۔

کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات مثالی ہیں، گورنر پنجاب

ہم نیوز کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے ماڈل مویشی منڈی کے قیام پر بھی بریفنگ دی گئی۔


متعلقہ خبریں