بلاک بسٹر فلم ’ پرواز ہے جنون‘ جلد چھوٹی اسکرین کی زینت بننے کو تیار



مومنہ اینڈ درید فلمز کے بینر تلے پاک فضائیہ کے اشتراک سے بننے والی بلاک بسٹر فلم ’پرواز ہے جنون‘  جلد ہم ٹی وی کی زینت بننے کو تیار ہے۔

دو سال قبل 2018 میں عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’ پرواز ہے جنون‘ نے نہ صرف پاکستانی سینما پر راج کیا تھا بلکہ اس نے سعودی عرب اور چین سمیت دنیا بھر مقبولیت کے جھنڈے گاڑے تھے۔

پاک فضائیہ کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی فلم  ’پرواز ہے جنون‘  نے دفاع وطن کے موضوع پر اب تک بنائی گئی تمام فلموں میں سے منفرد فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں حمزہ علی عباسی، احد رضا میر، ہانیہ عامر، شاز خان، کبریٰ خان، سید شفاعت علی، عدنان جعفر، سکندر ونسنٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

پاکستانی فلم ‘پرواز ہے جنون’ کی سعودی عرب میں اڑان

’پرواز ہے جنون‘ مومنہ درید کی پہلی ’فلم بن روئے‘ کے بعد بڑی فلم ہے جس نے پاکستانی فلموں کے لیے مشرق وسطیٰ ،یو کے، یو ایس اے اور آسٹریلیا کے دروازے کھولے تھے۔

فلم شائقین اس بات پر متفق نظر آئے کہ مومنہ درید کی پیشکش میں فرحت اشتیاق کے مکالمے، حسیب احسن کی ہدایت کاری، فنکاروں کی پرفارمنس اور سب سے بڑھ کر موضوع کے اچھوتے پن نے اسے ایک منفرد اردو فیچر فلم بنا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں