گیس کی قیمت45روپے فی یونٹ تک کم کر دی گئی


اسلام آباد:  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمت پینتالیس روپے فی یونٹ تک کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے چھ فیصد اور سوئی سدرن کیلئے دو فیصد قیمت کم کر دی ہے۔

گراں فروشی اور قلت میں ملوث پیٹرول پمپ سیل کردیئےجائیں گے، اوگرا

ہم نیوز کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں 45 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں40 روپے 49 پیسے کمی کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اوگرا کے فیصلے کے تحت سندھ اوربلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 45 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یوکمی ہو گی۔

اوگرا: ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

ذرائع کے مطابق ایس این جی ایل کی قیمتوں میں چھ  فیصد کمی کی  گئی ہے جب کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی قیمتوں میں بھی دو فیصد کمی آئے گی۔


متعلقہ خبریں