چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو قتل کی دھمکیاں


اسلام آباد: چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ قتل کی دھمکیاں کالعدم تنظیم کے سابق ترجمان کی جانب سے دی گئی ہیں۔

عمران خان کا وزیراعظم رہنا ہر پاکستانی کی زندگی کیلئے خطرہ ہے، بلاول

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے رہنما چودھری منظورنے ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں میزبان ثمر عباس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں مبینہ دھمکی آمیزٹویٹ بھی پڑھ کر سنایا۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والی مبینہ قتل کی دھمکی کے خلاف مقدمہ درج کرانے پہ غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والی مبینہ قتل کی دھمکی کا معاملہ اسمبلی کے فلور پہ بھی اٹھائیں گے۔

وزیراعظم نے اسامہ کے لیے دو مرتبہ قتل کا لفظ استعمال کیا،شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرالزماں کائرہ کل اس ضمن میں باقاعدہ پریس کانفرنس کریں گے جس میں ساری صورتحال سے ذرائع ابلاغ کو آگاہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں