خیبرپختونخوا: کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق، 254 متاثر

کراچی: ملیر میں 44 گھروں کے اطراف اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق جبکہ 254 عالمی وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے مصدقہ کیسزکی تعداد 31 ہزارایک ہو گئی ہے جبکہ  اب تک کورونا سے اموات کی تعداد 1114 تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پشاور میں 119 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار 276 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹےمیں 295 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد خیبرپختونخوا میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار602 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں 5 لاکھ 76 ہزار سے زائد اموات

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 5 ہزار 320 افراد ہلاک اور 2لاکھ 53ہزار 604 متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 70 ہزار 656 افراد اس بیماری کو شکست دی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے50افراد کی موت واقع ہوئی اور ایک ہزار979نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ روز21 ہزار20ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 16لاکھ 6 ہزار 190 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔


متعلقہ خبریں