راولپنڈی: پانی کی موٹر پر جھگڑا، پولیس اہلکار نے پڑوسی کو قتل کر دیا


راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں تھانہ رتہ امرال کی حدود میں پولیس اہلکار نے پڑوسی کو قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کانسٹیبل کا اپنے پڑوسی سے پانی کی موٹر پرجھگڑا ہوا جس پر پولیس اہلکار نے شہری کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل کو گرفتار کر کےاسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

جوئے کیلیے رقم نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

یاد  رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے منگھو پیر میں بیوی نے طلاق کی دھمکی دینے پر شوہر کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

تفتیشی افسرشکیل رند کےمطابق ملزمہ نےشوہرعثمان کوگھرکاخرچ نہ دینےاوردوسری خواتین سےتعلق کےشبےمیں قتل کیا۔

اطلاعات کے مطابق بیوی نے شوہر سے گھر کا خرچ مانگا تو میاں نے طلاق کی دھمکی دی، جس پر زوجہ سیخ پا ہوگئیں اور غصے میں آکرشوہر پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں شوہر کی موت واقع ہوگئی۔ فائرنگ کے بعد بیوی جائے وقوعہ سے فرار ہوگئی۔ ہمسائیوں کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا۔

تفتیش کے دوران ملزمہ کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل بھی بر آمد کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزمہ(ب) سے مزید تفتیش کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بجھوا دیا گیا ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ پولیس نے آلہ قتل کو بھی فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں