برطانیہ: 2020 کے بعد ہواوے ٹیکنالوجی خریدنے پر پابندی عائد کردی

برطانیہ: 2020 کے بعد ہواوے ٹیکنالوجی خریدنے پر پابندی عائد کردی

لندن: برطانیہ نے 2020 کے بعد ہواوے ٹیکنالوجی خریدنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ہواوے کا گوگل سرچ کی متبادل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی وزیر کا کہنا ہے کہ 2027 تک فائیو جی نیٹ ورکس سے تمام ہواوے کٹس ہٹا دیے جائیں گے۔

امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باوجود گزشتہ سال کے اختتام پر چینی کمپنی ہواوے کی ترقی کا سفر جاری تھا۔

ہواوے کے غیرمستقل چیئرمین ایرک زو نے نئے سال کی آمد پر 31 دسمبر 2019 کو جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا تھا کہ گزرے سال کے دوران کمپنی کی آمدنی 850 ارب یوان (122 ارب ڈالر) رہی ہے۔

ہواوے جنوبی ایشیاء کیلئے ہیڈکوارٹر پاکستان میں قائم کرے گی

چیئرمین کا کہنا تھا کہ کمپنی کے لیے یہ نیا ریکارڈ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں اس کی آمدنی میں 18 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ہواوے 24 کروڑ فونز کی فروخت کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر رہا ہے۔ گزرے سال میں یہ تعداد 20 کروڑ 60 لاکھ تھی۔

ہواوے کا جی میل اور یوٹیوب کا متبادل تیار کرنے کا فیصلہ

ایرک زو کا کہنا تھا کہ یہ اعداد و شمار ہمارے ابتدائی تخمینوں سے کم ہیں لیکن کاروبار مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اور مشکلات کے باوجود ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں۔


متعلقہ خبریں